إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النكاح— نکاح کا بیان۔
باب الاستئمار وما يدعى به لمن يريد الزواج باب: (نکاح میں عورت سے) اجازت لینا، اور شادی کا ارادہ رکھنے والے کو کیا دعا دی جائے۔
حدیث نمبر: 3114
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ " أَنَّ عَائِشَةَ زَوَّجَتِ ابْنَةَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مِنَ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: تُزَوِّجِينَ ابْنَةَ رَجُلٍ بِغَيْرِ أَمْرِهِ؟! فَغَضِبَتْ عَائِشَةُ وَقَالَتْ لِلْمُنْذِرِ: لِتَمَلُّكِهَا أَمْرَهَا. فَفَعَلَ فَلَمْ يَرْوِهِ شَيْئًا ".ترجمہ
قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کا نکاح منذر بن زبیر سے کر دیا، تو سیدنا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ نے (بطورِ اعتراض) کہا: کیا آپ ایک شخص کی بیٹی کا نکاح اس کی اجازت و مرضی کے بغیر کر رہی ہیں؟! اس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جلال میں آ گئیں اور منذر سے کہا: اس لڑکی کو اس کے معاملے کا خود مختار بنا دو (یعنی اسے نکاح برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا اختیار دے دو)۔ چنانچہ منذر نے ایسا ہی کیا، لیکن ان حضرات نے اس (اختیار سپرد کرنے) کو کچھ بھی (یعنی طلاق) شمار نہیں کیا۔“