حدیث نمبر: 2940
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا هِشَامٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ أَخْبَرَهُ "أَنَّ الْيَهُودَ حِينَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِجْلَائِهِمْ قَالُوا: إِنَّ لَنَا دُيُونًا، قَالَ: فَخُذُوا وَضَعُوا".
قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَأَخْبَرَنِي بِمِثْلِ ذَلِكَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنِ ابْنِ الْأَشْهَلِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَسَمَّانِي: ابْنَ عَبْدِ الْأَشْهَلِ.ترجمہ
محمد بن عمر بن علی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”جب رسول اللہ ﷺ نے یہودیوں کو (مدینہ سے) جلاوطن کرنے کا حکم صادر فرمایا تو انہوں نے عرض کیا کہ لوگوں کے ذمے ہمارے قرضے واجب الادا ہیں، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم (قرض کی رقم میں کچھ) کمی کر دو اور (فوری طور پر بقیہ) وصول کر لو۔““ ابن جریج بیان کرتے ہیں کہ مجھے داود بن حصین نے بھی اسی کے مثل ابن الاشہل کے واسطے سے نبی کریم ﷺ سے روایت بیان کی ہے اور انہوں نے اس (راوی) کا نام میرے سامنے ابن عبد الاشہل واضح طور پر ذکر کیا ہے۔