إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القرض— قرض کا بیان۔
باب ما جاء في التشديد في الدين باب: قرض کے معاملے میں سختی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2920
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي كَثِيرٍ "أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ جَاءَ يِتَقَاضَى دَيْنًا لَهُ عَلَى رَجُلٍ، فَقَالُوا: قَدْ خَرَجَ، قَالَ: فَأَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَوْ أَنَّ رَجُلًا قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ أُحْيِيَ، ثُمَّ قُتِلَ، ثُمَّ أُحْيِيَ، ثُمَّ قُتِلَ، لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ حَتَّى يَقْضِيَ دَيْنَهُ".ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک شخص سے اپنا قرض وصول کرنے کے لیے تشریف لائے، لوگوں نے بتایا کہ وہ باہر چلا گیا ہے، اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر ایک شخص اللہ کی راہ میں شہید کیا جائے پھر زندہ کیا جائے، پھر شہید کیا جائے پھر زندہ کیا جائے اور پھر شہید کر دیا جائے، تب بھی وہ اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو سکے گا جب تک اپنا قرض ادا نہ کر دے۔“