إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب فيمن حرمت عليهم الشحوم فباعوها فأكلوا ثمنها باب: جن پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے بیچ کر اس کی قیمت کھائی۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَبَنَا شَيْبَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ كُلْثُومٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: "دَخَلْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعُودُهُ وَهُوَ مَرِيضٌ فَوَجَدْنَاهُ نَائِمًا قَدْ غَطَّى وَجْهَهُ بِبُرْدٍ عَدَنِيٍّ، فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ، ثُمَّ قَالَ: لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ؛ يُحَرِّمُونَ شُحُومَ الْغَنَمِ وَيَأْكُلُونَ أَثْمَانَهَا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَبُو النَّضْرِ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ شَيْبَانَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی عیادت کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ علیل تھے، ہم نے آپ ﷺ کو اس حال میں پایا کہ آپ آرام فرما رہے تھے اور آپ نے اپنے رخِ انور کو عدنی چادر سے ڈھانپا ہوا تھا، پھر آپ ﷺ نے اپنے چہرہ مبارک سے کپڑا ہٹایا اور ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت فرمائے؛ وہ (بزعمِ خویش) بھیڑ کی چربی کو حرام قرار دیتے ہیں اور (اسے فروخت کر کے) اس کی قیمت کھا لیتے ہیں۔“ اس حدیث کو حارث بن محمد بن ابی اسامہ نے ابو النضر کے طریق سے اور امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی امام ابو بکر بن ابی شیبہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔