إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب بيع المصراة باب: مُصَرّاۃ (دودھ روکے ہوئے جانور) کی بیع کا بیان۔
حدیث نمبر: 2777
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنِي صَيْفِيُّ بْنُ رِبْعِيٍّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُوسَى الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، عَنِ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا تُرْسِلُوا الْإِبِلَ مَهْلًا، وَصُرُّوهَا صَرًّا؛ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَرْضَعُهَا".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عُمَرَ بْنِ مُوسَى الْأَنْصَارِيِّ الشَّامِيِّ.ترجمہ
سیدنا سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اونٹنیوں کے تھن کھلے چھوڑ کر انہیں (چرنے کے لیے) نہ بھیجا کرو بلکہ ان کے تھنوں کو (تسموں سے) اچھی طرح باندھ دیا کرو، کیونکہ شیطان ان کا دودھ پی لیتا ہے۔“ یہ اسناد عمر بن موسیٰ انصاری شامی کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔