إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب ما جاء في بيع اللبن في الضرع وما في الأرحام واجتناب الشبهات باب: تھن میں موجود دودھ اور رحموں میں موجود (حمل) کی بیع، اور شبہات سے بچنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2772
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى سَعْدٍ قَالَ: "جِئْتُ بِاللَّيْلِ أَنَا وَسَعْدٌ إِلَى بُسْتَانٍ ذِي نَخْلٍ، فَطَلَبْنَا صَاحِبَ الْبُسْتَانِ فَلَمْ نَجِدْهُ، فَقَالَ لِي سَعْدٌ: إِنْ سَرَّكَ أَنْ تَكُونَ مُسْلِمًا حَقًّا فَلَا تَأْكُلْ مِنْهُ شَيْئًا، قَالَ: فَبِتْنَا جَائِعِينَ.ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ابوعبدالرحمن سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ رات کے وقت کھجوروں کے ایک باغ میں آئے، ہم نے وہاں باغ کے مالک کو تلاش کیا مگر وہ ہمیں نہ مل سکا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”اگر تمہیں یہ بات پسند ہے کہ تم ایک سچے مسلمان بنو تو اس (باغ) میں سے کچھ بھی نہ کھانا“، راوی کہتے ہیں کہ ”چنانچہ ہم نے وہ رات بھوک کی حالت میں گزاری“۔