إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب السوم باب: بھاؤ تاؤ (سَوم) کا بیان۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ التَّلَقِّي، وَعَنْ ذَبْحِ ذَوَاتِ الدَّرِّ، وَعَنْ ذَبْحٍ (فِي) الْغَنَمِ، وَعَنِ السَّوْمِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنِي الرَّبِيعُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ السَّوْمِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَعَنْ ذَبْحِ ذَوَاتِ الدَّرِّ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَسَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ قَالَا: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ... فَذَكَرَ إِسْنَادَ أَبِي يَعْلَى الْمَوْصِلِيِّ وَمَتْنَهُ سَوَاءً.
الرَّبِيعُ وَنَوْفَلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ضَعِيفَانِ كَمَا بَيَّنْتُهُ فِي الْكَلَامِ عَلَى زَوَائِدِ ابْنِ مَاجَهْ. سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے (تجارتی قافلوں کے شہر پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں ان سے مل کر سستا مال خریدنے یعنی) تلقی سے، دودھ دینے والے جانوروں کو ذبح کرنے سے، بکریوں کے ریوڑ میں (دوسری بکریوں کے سامنے) ذبح کرنے سے اور سورج طلوع ہونے سے پہلے خرید و فروخت کا سودا کرنے سے منع فرمایا ہے“۔ اس حدیث کو امام ابویعلیٰ موصلی نے بھی ان لفظوں کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے سورج طلوع ہونے سے قبل سودے بازی کرنے اور دودھ دینے والے جانوروں کو ذبح کرنے سے منع فرمایا ہے“، نیز امام ابن ماجہ نے بھی اپنی سنن میں اسے بعینہٖ اسی سند اور متن کے ساتھ نقل کیا ہے؛ البتہ فنی اعتبار سے اس کی سند میں موجود دو راوی ربیع بن حبیب اور نوفل بن عبد الملک دونوں ضعیف ہیں جیسا کہ زوائدِ ابن ماجہ پر کلام کے دوران اس کی صراحت کی جا چکی ہے۔