❮
❯
حدیث نمبر: 2753
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ يَزِيدَ الْيَشْكُرِيِّ، ثَنَا أَبُو حَازِمٍ: "إِنَّ ابْنَ عُمَرَ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ وَمَعَهُ غُنَيْمَاتٌ لَهُ، قَالَ: فَقَالَ: بِكَمْ تَبِيعُ غَنَمَكَ هَذِهِ؟ قَالَ: بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : أَخَذْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، فَحَلَفَ أَلَّا يَبِيعَهَا، فَانْطَلَقَ ابْنُ عُمَرُ فَقَضَى حَاجَتَهُ، فَمَرَّ عَلَيْهِ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، خُذْهَا بِالَّذِي أَعْطَيْتَنِي، قَالَ: حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ، فَلَمْ أَكُنْ لِأُعِينَ الشَّيْطَانَ عَلَيْكَ أَنْ أُحَنِّثَكَ".
ترجمہ

ابوحازم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا گزر ایک شخص پر ہوا جس کے پاس اس کی چند بکریاں تھیں، آپ رضی اللہ عنہما نے اس سے پوچھا: ”تم اپنی یہ بکریاں کتنے میں بیچو گے؟“ اس نے کہا: اتنے اتنے کی، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”میں نے یہ اتنی قیمت میں لیں۔“ لیکن اس شخص نے قسم کھا لی کہ وہ انہیں اس قیمت پر نہیں بیچے گا، پھر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما چلے گئے اور اپنی ضرورت سے فارغ ہو کر جب دوبارہ وہاں سے گزرے تو اس شخص نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! آپ یہ بکریاں اسی قیمت پر لے لیں جو آپ نے مجھے دی تھی، تو آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تم نے ایک بات پر قسم کھائی تھی، لہٰذا میں تمہاری قسم تڑوا کر تمہارے خلاف شیطان کی مدد نہیں کرنا چاہتا۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب البيوع / حدیث: 2753
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده حسن
تخریج حدیث «المطالب العالية (١٤٣٠): قال المحقق: رجاله ثقات غير يزيد اليشكري مختلف فيه، والإسناد حسن، وهو موقوف على ابن عمر؛ يزيد اليشكري: صدوق يخطئ (التقريب ٦٠٤٢ كما نقله المحقق).»