إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البيوع— خرید و فروخت کا بیان۔
باب في البكور في طلب الرزق باب: رزق کی تلاش میں صبح سویرے نکلنے کا بیان۔
قَالَ: وَثَنَا عَمَّارٌ أَبُو يَاسِرٍ، ثَنَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَنْبَسَةَ قَالَا: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا". .
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا عَبْدُ الْقُدُوسِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَبِيرِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ، عَنْ عَنْبَسَةَ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ - عَنْ شَبِيبٍ ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... فَذَكَرَهُ، وَزَادَ: "يَوْمَ خَمِيسِهَا".
وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. انْتَهَى.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ، كَمَا بَيَّنْتُهُ فِي الْكَلَامِ عَلَى زَوَائِدِ ابْنِ مَاجَهْ. سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» ”اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے دن کے ابتدائی حصے (صبح سویرے کے وقت) میں برکت عطا فرما۔“ اس حدیث کو امام بزار نے بھی اپنی مسند میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور اس میں ”جمعرات کے دن“ کے الفاظ کا اضافہ بھی ہے، نیز امام بزار فرماتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے واسطے سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ جانی جاتی ہے۔ اس روایت کا ایک شاہد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی مروی ہے جسے امام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، جیسا کہ میں نے زوائدِ ابن ماجہ پر بحث کے دوران اس کی وضاحت کر دی ہے۔