إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزكاة— زکاۃ کا بیان۔
باب إعطاء السائل والنهي عن رده وما يقوله للسائل وما جزاء الغني من الفقير باب: سائل کو دینے اور اسے لوٹانے کی ممانعت کا بیان، سائل سے کیا کہا جائے، اور مال دار کو فقیر (کو دینے) کا کیا بدلہ ملتا ہے۔
حدیث نمبر: 2151
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْلَا أَنَّ الْمَسَاكِينَ يَكْذِبُونَ مَا أَفْلَحَ مَنْ رَدَّهُمْ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ مساکین (اپنی حاجت مندی کے بیان میں) جھوٹ بولتے ہیں، تو جو شخص انہیں (خالی ہاتھ) لوٹا دیتا وہ کبھی فلاح نہ پاتا۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔