❮
❯
حدیث نمبر: 2054
وَعَنْ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "مَا (كَرُمَ ) عَبْدٌ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا ازْدَادَ الْبَلَاءُ عَلَيْهِ شِدَّةً، وَلَا أَعْطَى عَبْدٌ صَدَقَةَ مَالِهِ فَنَقَصَتْ مِنْ مَالِهِ، وَلَا أَمْسَكَهَا فَزَادَتْ فِي مَالِهِ، وَلَا سَرَقَ سَارِقٌ إِلَّا حُسِبَ مِنْ رِزْقِهِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا ”اللہ عزوجل کے ہاں کسی بندے کا مقام و مرتبہ جتنا بلند ہوتا ہے، اس پر آزمائش کی شدت میں بھی ویسا ہی اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے، اور ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی بندے نے اپنے مال کا صدقہ دیا ہو اور اس سے اس کے مال میں کمی واقع ہوئی ہو، اور نہ ہی کسی نے صدقہ روک کر رکھا تو اس سے اس کے مال میں کوئی زیادتی ہوئی ہو، اور نہ ہی کسی چور نے کبھی چوری کی مگر یہ کہ وہ مال اس کے مقدر کے رزق میں سے ہی شمار کر لیا گیا۔“ اسے امام حارث نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزكاة / حدیث: 2054
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه الحارث بسند رجاله ثقات»