إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب زيارة القبور باب: قبروں کی زیارت کا بیان۔
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ الْمَازِنِيِّ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنِّي نَهَيْتُكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ وَقَدْ أَذِنْتُ لَكُمْ فِيهِنَّ: نَهَيْتُكُمْ أَنْ تَنْبِذُوا فَانْتَبِذُوا، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَنَهَيْتُكُمْ أَنْ تَدَّخِرُوا لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَكُلُوا وَادَّخِرُوا، وَنَهَيْتُكُمْ أَنْ تَزُورُوا الْقُبُورَ فَزُورُوهَا وَلَا تَقُولُوا هُجْرًا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ مُرْسَلًا.محمد بن یحییٰ بن حبان المازنی سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا تھا اور اب میں نے تمہیں ان (کے کرنے) کی اجازت دے دی ہے؛ میں نے تمہیں (مخصوص برتنوں میں) نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، پس اب تم نبیذ بنا لیا کرو مگر یاد رکھو کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور میں نے تمہیں تین دن کے بعد قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے سے روکا تھا، پس اب تم اسے کھاؤ اور ذخیرہ بھی کرو، اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، سو اب تم ان کی زیارت کیا کرو لیکن (وہاں) کوئی بیہودہ اور ناشائستہ بات نہ کہو۔“ اسے حارث بن ابی اسامہ نے مرسل روایت کیا ہے۔