❮
❯
حدیث نمبر: 1997
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: "سَيُعَزِّي النَّاسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا مِنْ بَعْدِي التَّعْزِيَةَ بِي، فَكَأَنَّ النَّاسَ يَقُولُونَ: مَا هَذَا؟ فَلَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا يُعَزِّي بَعْضُهُمْ بَعْضًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
ترجمہ

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد لوگ ایک دوسرے کو میری جدائی اور وفات پر تعزیت پیش کریں گے۔“ تو لوگ گویا (تعجب سے) کہنے لگے: یہ کیا (بات) ہے؟ چنانچہ جب رسول اللہ ﷺ کی روحِ مبارک قبض کی گئی تو لوگ ایک دوسرے سے ملتے اور رسول اللہ ﷺ کی وفات پر ایک دوسرے کو تعزیت پیش کرتے تھے۔ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1997
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «رواه أبو بكر بن أبي شيبة بإسناد حسن»