❮
❯
حدیث نمبر: 1933
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الصَّمْتَ عِنْدَ ثَلَاثٍ: عِنْدَ تِلَاوَةِ الْقُرْآنِ، وَعِنْدَ الزَّحْفِ، وَعِنْدَ الْجِنَازَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ. وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُوسَى .
ترجمہ

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ تین مقامات پر خاموشی کو پسند فرماتا ہے: قرآن مجید کی تلاوت کے وقت، دشمن کے ساتھ مڈبھیڑ (جہاد) کے دوران اور جنازے کے وقت۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس میں تابعی مجہول ہے، نیز اسے امام ابو داؤد نے اپنی سنن میں سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1933
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو يعلى بسند ضعيف؛ لجهالة التابعي»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5130، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3522، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 814، 2016»