إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب حمل الجنازة والصمت عندها باب: جنازہ اٹھانے اور اس کے پاس خاموش رہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1931
عَنْ ثَوْبَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً فَأَخَذَ بِجَوَانِبِ السَّرِيرِ الْأَرْبَعِ غُفِرَ لَهُ أَرْبَعُونَ ذَنْبًا كُلُّهَا كَبِيرَةٌ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ سَوَّارِ بْنِ مُصْعَبٍ.ترجمہ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے جنازے کی اتباع کی اور (باری باری) چارپائی کے چاروں اطراف کو تھامے تو اس کے چالیس گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں جو کہ سب کے سب کبیرہ (بڑے گناہ) ہوتے ہیں۔“ اسے امام حارث نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کا راوی سوار بن مصعب ضعیف ہے۔