❮
❯
حدیث نمبر: 1731
وَعَنْ مُسْلِمٍ الْمُقْرِئِ مَوْلًى لِعَبْدِ الْقَيْسِ قَالَ: "سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - : الْوِتْرُ أَسُنَّةٌ هُوَ؟ قَالَ: مَا سُنَّةٌ، قَدْ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمُونَ. قَالَ: أَسُنَّةٌ هُوَ؟ قَالَ: مَهْ، أَتَعْقِلُ؟ قَدْ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمُونَ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى بِلَفْظٍ وَاحِدٍ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے دریافت کیا کہ کیا وتر سنت ہے؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”سنت کیا (چیز) ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے خود بھی وتر ادا فرمائے اور مسلمانوں نے بھی ان کا التزام کیا ہے۔“ اس شخص نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا یہ سنت ہے؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے (تنبیہاً) فرمایا: ”خاموش ہو جاؤ، کیا تم عقل نہیں رکھتے؟ رسول اللہ ﷺ نے بھی وتر ادا فرمائے اور مسلمانوں نے بھی ان کا اہتمام کیا ہے۔“ اسے امام مسدد، امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام ابو یعلیٰ نے ایک ہی جیسے الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النوافل / حدیث: 1731
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
تخریج حدیث «أبو يعلى (5740): زهير عن معاذ بن معاذ عن ابن عون عن مسلم مولى عبد القيس عن ابن عمر، وصححه حسين أسد؛ ومسلم هو ابن مخراق العبدي القُرّي: صدوق (التقريب 6643)»