إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب فيمن صلى أربع ركعات باب: جو چار رکعتیں پڑھے۔
حدیث نمبر: 1637
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ "رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْتَاكُ مِنَ اللَّيْلِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَلَا يَتَكَلَّمُ بِشَيْءٍ، وَلَا يَأْمُرُ بِشَيْءٍ، وَيُسَلِّمُ مِنْ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ أَبِي سَوْرَةَ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ، وَسَيَأْتِي فِي أَوَّلِ بَابِ السِّوَاكِ، وَتَقَدَّمَ جُمْلَةُ أَحَادِيثَ فِي (...) وَحَدِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ سَيَأْتِي فِي الدُّعَاءِ فِي بَابِ الْأَمْرِ بِالتَّضَرُّعِ.ترجمہ
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ رات کے وقت دو یا تین مرتبہ مسواک فرمایا کرتے تھے، جب آپ ﷺ رات کو بیدار ہوتے تو چار رکعتیں ادا فرماتے اور اس دوران نہ کسی سے گفتگو فرماتے اور نہ ہی کسی چیز کا حکم دیتے تھے، نیز آپ ﷺ ہر دو رکعت پر سلام پھیرتے تھے۔“ اسے عبد بن حمید اور احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ابو سورہ کے ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ اس کا ایک شاہد سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے جو باب السواک کے شروع میں آئے گا، اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی حدیث کتاب الدعاء کے باب الامر بالتضرع میں آئے گی۔