إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب الإيمان بأن الله لا ينام باب: اس بات پر ایمان کا بیان کہ اللہ سوتا نہیں۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِسْرَائِيلُ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ أُمَيَّةَ ابْنِ شِبْلٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْكِي عَنْ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى الْمِنْبَرِ، قَالَ: وَقَعَ فِي نَفْسِ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - هَلْ يَنَامُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى؟ فَأَرْسَلَ اللَّهُ إِلَيْهِ مَلَكًا فَأَرَّقَهُ ثَلَاثًا ثُمَّ أَعْطَاهُ قَارُورَتَيْنِ، فِي كُلِّ يَدٍ قَارُورَةٌ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَحْتَفِظَ بِهِمَا، قَالَ: فَجَعَلَ يَنَامُ وَتَكَادُ يَدَاهُ تَلْتَقِيَانِ، ثُمَّ يَسْتَيْقِظُ فَيَحْبِسُ إِحْدَاهُمَا، عَلَى الْأُخْرَى حَتَّى نَامَ نَوْمَةً فَاصْطَفَقَتْ يَدَاهُ فَانْكَسَرَتِ الْقَارُورَتَانِ، قَالَ: فَضَرَبَ لَهُ مَثَلًا أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَوْ كَانَ يَنَامُ لَمْ تَسْتَمْسِكِ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ.سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر پر سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا تذکرہ فرماتے ہوئے سنا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ کیا اللہ تبارک و تعالیٰ نیند لیتا ہے؟ پس اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف ایک فرشتہ بھیجا جس نے انہیں تین شب و روز تک بیدار رکھا، پھر انہیں شیشے کی دو بوتلیں دیں کہ ہر ہاتھ میں ایک بوتل تھی، اور انہیں حکم دیا کہ وہ ان دونوں کی حفاظت کریں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: پھر انہیں نیند کے جھونکے آنے لگے اور قریب تھا کہ ان کے دونوں ہاتھ آپس میں مل جاتے، لیکن وہ بیدار ہو جاتے اور ایک ہاتھ کو دوسرے سے بچا کر بوتل سنبھال لیتے۔ یہاں تک کہ انہیں ایک ایسی گہری نیند آئی کہ ان کے دونوں ہاتھ آپس میں ٹکرا گئے اور وہ دونوں بوتلیں ٹوٹ گئیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ عزوجل نے اس کے ذریعے یہ مثال بیان فرمائی کہ اگر اللہ تعالیٰ (بفرضِ محال) سوتا ہوتا تو یہ آسمان اور زمین کبھی تھم نہ سکتے۔“