إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب في الإسراء باب: اسراء (معراج) کا بیان۔
وَقَالَ الْحَارِثُ أَيْضًا: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زْيَدٍ، عَنْ أَبِي الصَّلْتِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي لَمَّا انْتَهَيْتُ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ فَنَظَرْتُ فَوْقِي، فَإِذَا أَنَا بِرَعْدٍ وَبَرْقٍ وَصَوَاعِقَ، ثُمَّ أَتَيْنَا عَلَى قَوْمٍ بُطُونُهُمْ كَالْبَيْتِ فِيهَا كَالْحَيَّاتِ تُرَى مِنْ خَارِجِ بُطُونِهِمْ، فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ أَكَلَةُ الرِّبَا. فَلَمَّا نَزَلْتُ إِلَى السَّمَاءِ نَظَرْتُ أَسْفَلَ مِنِّي فَإِذَا أَنَا بِرِيحٍ وَدُخَانٍ وَأَصْوَاتٍ فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ فَقَالَ: هَذِهِ الشَّيَاطِينُ تُحَرِّفُ عَلَى بَنِي آدَمَ لِئَلَّا يَتَفَكَّرُوا فِي مَلَكُوتِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَوْلَا ذَلِكَ لَرَأَوُا الْعَجَائِبَ " .
قُلْتُ: عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ضَعِيفٌ، وَدَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ وَضَّاعٌ.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شب مجھے سیر کرائی گئی (شبِ معراج)، جب میں ساتویں آسمان پر پہنچا اور اپنے اوپر نگاہ کی تو اچانک وہاں گرج، چمک اور کڑک دیکھی، پھر ہمارا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا جن کے پیٹ مکانوں کی طرح (بڑے) تھے جن کے اندر سانپ تھے جو ان کے پیٹوں کے باہر سے دکھائی دے رہے تھے، میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ سود کھانے والے لوگ ہیں۔ پھر جب میں (واپسی پر نیچے والے) آسمان کی طرف اترا تو اپنے سے نیچے کی جانب تند ہوا، دھواں اور مختلف آوازیں محسوس کیں، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: یہ شیاطین ہیں جو اولادِ آدم کے گرد منڈلاتے اور رکاوٹ بنتے ہیں تاکہ وہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت میں غور و فکر نہ کر سکیں، اور اگر یہ بات نہ ہوتی تو وہ یقیناً (کائنات کے) عجائبات کا مشاہدہ کر لیتے۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اس کی سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف ہے اور داؤد بن المحبر وضاع (حدیث گھڑنے والا) ہے۔