إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب البكاء في الصلاة باب: نماز میں رونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1432
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ زُهَيْرٍ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبِيتُ فَيُنَادِيهِ بِلَالٌ بِالْأَذَانِ، فَيَقُومُ فَيَغْتَسِلُ، وَإِنِّي لَأَرَى الْمَاءَ يَتَحَدَّرُ عَلَى جِلْدِهِ وَشَعْرِهِ، ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي، فَأَسْمَعُ بُكَاءَهُ " .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ رات بسر فرماتے تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کو اذان کے ذریعے (نماز کے لیے) پکارتے، چنانچہ آپ ﷺ بیدار ہو کر غسل فرماتے اور بلاشبہ میں پانی کو آپ ﷺ کی جلدِ مبارک اور بالوں پر ڈھلکتے ہوئے دیکھتی تھی، پھر آپ ﷺ (نماز کے لیے) باہر تشریف لے جاتے اور نماز ادا فرماتے تو میں آپ ﷺ کے گریہ و بکا کی آواز سنتی تھی“۔