إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب افتتاح الصلاة— نماز شروع کرنے کا بیان۔
باب في تعليم التشهد باب: تشہد سکھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1362
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ "أَتَيْتُ الْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ - وَكَانَ لِي أَخًا وَصَدِيقًا - فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ أَبَا الْأَحْوَصِ يَزِيدُ فِي التَّشَهُّدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ: الْمُبَارَكَاتُ . فَقَالَ: ائْتِهِ فَانْهَهُ عَنْ هَذَا، وَقُلْ لَهُ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ عَلَّمَ عَلْقَمَةَ التَّشَهُّدَ يَعْقِدُهُنَّ فِي يَدِهِ " .ترجمہ
ابو اسحاق سے مروی ہے کہ میں اسود بن یزید کی خدمت میں حاضر ہوا—جو میرے بھائی اور دوست تھے—اور میں نے ان سے عرض کیا کہ بے شک ابو الاحوص، سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی تشہد میں «الْمُبَارَكَاتُ» ”برکتوں والے“ کے لفظ کا اضافہ کرتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: ”تم ان کے پاس جاؤ اور انہیں اس (اضافے) سے منع کرو، اور انہیں بتاؤ کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے علقمہ کو تشہد سکھایا تھا اور وہ کلمات انہیں اپنے ہاتھ کی انگلیوں پر شمار کر کے بتلائے تھے۔“