إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب مثل المؤمن باب: مومن کی مثال کا بیان۔
حدیث نمبر: 133
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ، عَنْ عَمَّهِ أَبِي رَزِينٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ النَّحْلَةِ أَكَلَتْ طَيِّبًا وَوَضَعَتْ طَيِّبًا " .
رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى: عَنْ يَحْيَى بْنِ حَكِيمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شَعُبَةَ بِهِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ، ثَنَا مُؤَمَّلٌ ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا ابو رزین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”مومن کی مثال شہد کی مکھی کی سی ہے جو پاکیزہ چیز کھاتی ہے اور پاکیزہ چیز ہی پیدا کرتی ہے۔“
اسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ’السنن الکبریٰ‘ میں یحییٰ بن حکیم، ابن ابی عدی اور شعبہ رحمہ اللہ کے واسطے سے انہی کی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
نیز امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے اپنی ’صحیح‘ میں عبد اللہ بن قحطبہ، عباس بن عبد العظیم عنبری اور مؤمل کے طریق سے روایت کیا ہے۔