❮
❯
حدیث نمبر: 1312
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ قَالَ: "صَلَّى بِنَا الْحَسَنُ إِحْدَى صَلَاتَيِ الْعِشَاءِ فَأَطَالَ، فَرَأَيْتُ اضْطِرَابَ لِحْيَتِهِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ لَهُ: أَكُنْتَ تَقْرَأُ؟ فَقَالَ: إِنَّ عَامَّتَهُ تَسْبِيحٌ وَدُعَاءٌ، ثُمَّ قَالَ: حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنَّا نَدْعُو . . . " فَذَكَرَهُ .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ فِي مُسْنَدِهِ وَأَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ يَحْيَى، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: "كُنَّا نَدْعُو قِيَامًا وَقُعُودًا، وَنُسَبِّحُ رُكُوعًا وَسُجُودًا وَلَمْ يَذْكُرْ فِعْلَ الْحَسَنِ.
ترجمہ

حمید الطویل بیان کرتے ہیں کہ ”حسن بصری رحمہ اللہ نے ہمیں عشاء کی دو نمازوں میں سے کوئی ایک نماز پڑھائی اور اسے کافی طویل کیا، میں نے (قرأت کی وجہ سے) ان کی داڑھی کو متحرک دیکھا، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا آپ قرأت فرما رہے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ اس کا اکثر حصہ تسبیح اور دعا پر مشتمل تھا، پھر انہوں نے روایت بیان کی کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہم قیام اور قعود کی حالت میں دعا مانگا کرتے تھے اور رکوع و سجود میں تسبیح بیان کیا کرتے تھے“، اس روایت کو امام مسدد نے اپنی مسند میں اور امام ابوداؤد نے اپنی سنن میں یحییٰ کے طریق سے بحوالہ حمید، از حسن، از سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نقل کیا ہے، جس میں انہوں نے صحابیِ رسول سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ قول تو ذکر کیا ہے کہ ”ہم قیام اور قعود کی حالت میں دعا مانگتے تھے اور رکوع و سجود میں تسبیح پڑھتے تھے“ لیکن اس میں حسن بصری کے اپنے عمل کا تذکرہ موجود نہیں ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب افتتاح الصلاة / حدیث: 1312
درجۂ حدیث محدثین: قال أحمد: "صلى بنا الحسن إحدى صلاتي العشاء فأطال