❮
❯
حدیث نمبر: 1027
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا مَرْوَانُ ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ نَعَسَ مِنْكُمْ فِي الْمَسْجِدِ فَلْيَتَحَوَّلْ إِلَى فِرَاشِهِ حَتَّى يَعْقِلَ مَا يَقْرَأُ أَوْ يَقُولُ " .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ أَبُو النَّضْرِ ، ثَنَا أَبُو هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "كُنَّا نَجِيءُ مَسْجِدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنُصَلِّيَ فَنَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ، فَمِنَّا مَنْ يَنْعَسُ أَوْ يَنَامُ فَلَا يُحْدِثُ وُضُوءًا " .
قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: قَالَ هُشَيْمٌ: لَا يُؤْخَذُ بِهَذَا مَنِ اضْطَجَعَ فَإِنَّهُ يُعِيدُ الْوُضُوءَ .
قُلْتُ: لِحَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جس کسی کو مسجد میں اونگھ آنے لگے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے بستر کی طرف لوٹ جائے یہاں تک کہ اسے اس بات کا شعور حاصل ہو جائے کہ وہ کیا پڑھ رہا ہے یا کیا کہہ رہا ہے“، نیز سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ ”ہم نبی کریم ﷺ کی مسجد میں نماز ادا کرنے کی غرض سے حاضر ہوتے اور نماز کا انتظار کرتے تھے، پس ہم میں سے کوئی اونگھ جاتا یا (بیٹھے بیٹھے) سو جاتا تو وہ دوبارہ وضو نہیں کرتے تھے“، امام ابوجعفر نے کہا کہ ہشیم کا قول ہے: ”جو شخص لیٹ کر سو جائے اس کے لیے یہ حکم نہیں ہے بلکہ اسے وضو کا اعادہ کرنا ہوگا“، میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ محمد بن یحییٰ بن ابی عمر کی بیان کردہ حدیث کا شاہد صحیحین میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں موجود ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المساجد / حدیث: 1027
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ أبان بن أبي عياش متروك، وله شاهد في الصحيحين من حديث عائشة
تخریج حدیث «أبان بن أبي عياش: متروك (التقريب)؛ مروان هو ابن معاوية الفزاري ثقة»