إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب لزوم المساجد والجلوس فيها باب: مسجدوں سے وابستہ رہنے اور ان میں بیٹھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1017
قَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ أَوْ دَخَلَ مَسْجِدًا لِصَلَاةٍ لَمْ تَزَلِ الْمَلَائِكَةُ تُصَلِّي عَلَيْهِ مَا دَامَ فِي مَجْلِسِهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ " .ترجمہ
ایک صحابیِ رسول ﷺ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہے یا نماز کی غرض سے مسجد میں داخل ہو، تو جب تک وہ اپنی اسی نشست پر رہتا ہے اور بے وضو نہیں ہوتا، فرشتے مسلسل اس کے حق میں یہ دعا کرتے رہتے ہیں: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ» ”اے اللہ! اس کی مغفرت فرما، اے اللہ! اس پر رحم فرما“۔“