حدیث نمبر: 3019
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ : أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا بَلَغَ الشِّعْبَ الَّذِي يَنْزِلُ عِنْدَهُ الْأُمَرَاءُ نَزَلَ ، فَبَالَ وَتَوَضَّأَ ، قُلْتُ : الصَّلَاةَ ، قَالَ : " الصَّلَاةُ أَمَامُكَ " ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى جَمْعٍ أَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ لَمْ يَحِلَّ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ ، حَتَّى قَامَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عرفات سے لوٹا ، جب آپ اس گھاٹی پر آئے جہاں امراء اترتے ہیں ، تو آپ نے اتر کر پیشاب کیا ، پھر وضو کیا ، تو میں نے عرض کیا : نماز ( پڑھ لی جائے ) ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نماز تمہارے آگے ( پڑھی جائے گی ) “ پھر جب مزدلفہ میں پہنچے تو اذان دی ، اقامت کہی ، اور مغرب پڑھی ، پھر کسی نے اپنا کجاوہ بھی نہیں کھولا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور عشاء پڑھی ۔