کتب حدیثسنن ابن ماجهابوابباب: غلام چوری کرے تو اس کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 2589
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا سَرَقَ الْعَبْدُ فَبِيعُوهُ وَلَوْ بِنَشٍّ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر غلام چوری کرے تو اسے بیچ دو ، خواہ وہ نصف اوقیہ ( بیس درہم ) میں بک سکے “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: یہ حدیث ضعیف ہے علماء کا اتفاق ہے کہ غلام اور لونڈی جب چوری کریں تو ان کا بھی ہاتھ کاٹا جائے۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الحدود / حدیث: 2589
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث «سنن ابی داود/الحدود 22 ( 4412 ) ، سنن النسائی/قطع السارق 13 ( 4983 ) ، ( تحفة الأشراف : 14979 ) ( ضعیف ) » ( سند میں عمر بن أبی سلمہ ہیں ، جو روایت میں غلطی کرتے ہیں )
حدیث نمبر: 2590
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ تَمِيمٍ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عَبْدًا مِنْ رَقِيقِ الْخُمُسِ سَرَقَ مِنَ الْخُمُسِ فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ يَقْطَعْهُ وَقَالَ : " مَالُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ سَرَقَ بَعْضُهُ بَعْضًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` بیت المال کے لیے مال غنیمت کے پانچویں حصے میں جو غلام ملے تھے ان میں سے ایک غلام نے خمس ( پانچویں حصہ ) میں سے کچھ چرا لیا ، یہ معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیش کیا گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا اور فرمایا : ” ( خمس ) اللہ کا مال ہے ، ایک نے دوسرے کو چرایا “ ۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الحدود / حدیث: 2590
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف جدًا, جبارة: ضعيف جدًا, وحجاج بن تميم:ضعيف, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 472
تخریج حدیث «تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 6508 ( ألف ) ، ومصباح الزجاجة : 916 ) ( ضعیف ) » ( حجاج بن تمیم ضعیف ہیں ، ملاحظہ الإرواء : 2444 )