سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
بَابُ : الْجُلُوسِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ باب: دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 895
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوَابٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ النَّخَعِيُّ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، وَأَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَلِيُّ : " لَا تُقْعِ إِقْعَاءَ الْكَلْبِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «يا علي لا تقع إقعاء الكلب» “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: اس طرح نماز میں بیٹھنا ہمیشہ مکروہ ہے، کیونکہ اس میں ستر کھلنے کا ڈر ہوتا ہے، اگر یہ ڈر نہ ہو تو نماز کے باہر مکروہ نہیں ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا بیان۔`
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «يا علي لا تقع إقعاء الكلب» “ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 895]
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «يا علي لا تقع إقعاء الكلب» “ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 895]
اردو حاشہ:
فائدہ: ایڑیوں پر بیٹھنا ’’اقعاء‘‘ کا ترجمہ ہے۔
اقعاء کی دوصورتیں ہیں۔
ایک صورت ممنوع ہے ایک جائز، ممنوع صورت یہ ہے کہ پنڈلیاں کھڑی کرکے سرین زمین پر رکھ کربیٹھے اور ہاتھ زمین پر رکھے۔
یہ صورت کتے کے بیٹھنے کے مشابہ ہے۔
اس لئے صحیح احادیث سے اس ضعیف حدیث کی تایئد ہوتی ہے۔
کیونکہ صحیح احادیث میں کتوں اور درندوں کیطرح بیٹھنے سے منع فرمایا گیا ہے۔
جائز صورت یہ ہے کہ دو سجدوں کے درمیان بیٹھتے وقت دونوں پاؤں کھڑے کرکے ایڑیوں پر بیٹھے جب کہ پنڈلیاں اور گھٹنے زمین پر ہوں۔
اسی کوحضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سنت قرار دیا ہے۔ (صحیح مسلم، المساجد، باب جواز الإقعاء علی العقبین، حدیث: 536)

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 895 سے ماخوذ ہے۔