سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
بَابُ : مَا يَقُولُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ باب: رکوع سے سر اٹھاتے وقت کیا کہے؟
حدیث نمبر: 876
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا قَالَ الْإِمَامُ : سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، فَقُولُوا : رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب امام «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم «ربنا ولك الحمد» کہو “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´رکوع سے سر اٹھاتے وقت کیا کہے؟`
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب امام «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم «ربنا ولك الحمد» کہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 876]
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب امام «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم «ربنا ولك الحمد» کہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 876]
اردو حاشہ:
فزئاد و مسائل: (1)
اللہ تعریف کرنے والوں کی بات (یا تعریف)
سنتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہر کسی کی ہربات سنتا ہے یہاں سننے سے مراد خوشنودی اور قبولیت کے ساتھ سننا ہے۔
گویا امام مقتدیوں کو ترغیب دلا رہا ہے۔
کہ اللہ تعالیٰ کی تعریف کرو اور خوشخبری دے رہا ہے۔
کہ وہ سنتا اور قبول کرتا ہے۔
اس لئے مقتدی اللہ کی تعریف کرتے ہیں۔
(2)
’’جب امام کہے۔
۔
۔
تب تم کہو۔
۔
۔‘‘
ان الفاظ سے بعض علماء نے یہ استنباط کیا ہے کہ (سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ)
امام کا کام ہے۔
مقتدیوں کا نہیں اور (رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ)
صرف مقتدی کہیں اما م نہ کہے لیکن یہ استدلال درست نہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 876 سے ماخوذ ہے۔