سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
بَابُ : الْقِرَاءَةِ فِي صَلاَةِ الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن فجر میں پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، أَنْبَأَنَا إِسْحَاق بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَانَ " يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ الم تَنْزِيلُ وَ هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ " ، قَالَ إِسْحَاق بْنُ سُلَيْمَانَ : هَكَذَا حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ عَبْدِ اللَّهِ لَا أَشُكُّ فِيهِ .
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں «الم تنزيل» اور «هل أتى على الإنسان» پڑھا کرتے تھے ۔ اسحاق بن سلیمان کہتے ہیں کہ عمرو بن ابی قیس نے ہم سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایسے ہی روایت کی ہے مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے ۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن صبح کی نماز میں ﴿الٓمّ تَنْزِيْلُ﴾ [سورة السجدة: 1] اور ﴿هَلْ اَتٰى عَلَي الْاِنْسَانِ﴾ [سورة الإنسان: 1] پڑھا کرتے تھے“۔ اسحاق راوی بیان کرتے ہیں: ”ہمیں عمرو نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اسی طرح بیان کیا ہے، میں اس میں کسی قسم کا شک نہیں کرتا۔“