سنن ابن ماجه
كتاب إقامة الصلاة والسنة— کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
بَابُ : الاِسْتِعَاذَةِ فِي الصَّلاَةِ باب: نماز میں اعوذ باللہ پڑھنے (یعنی شیطان سے اللہ کی پناہ مانگنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 808
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ، وَهَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ " ، قَالَ : هَمْزُهُ الْمُوتَةُ ، وَنَفْثُهُ الشِّعْرُ ، وَنَفْخُهُ الْكِبْرُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : «اللهم إني أعوذ بك من الشيطان الرجيم وهمزه ونفخه ونفثه» ” اے اللہ ! میں مردود شیطان کے جنون ، وسوسے اور کبر و غرور سے تیری پناہ چاہتا ہوں “ ۔ راوی کہتے ہیں : «ہمز» سے مراد اس کا جنون ہے ، «نفث» سے مراد شعر ہے اور «نفخ» سے مراد کبر و غرور ہے ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: طیبی کہتے ہیں کہ اگر یہ تفسیر حدیث میں داخل ہے تو اس کے سوا دوسری تفسیر نہیں ہو سکتی، اور جو راوی نے یہ تفسیر کی ہے تو «نفث» سے «سحر» بھی مراد ہو سکتا ہے، اللہ تعالی نے فرمایا: «ومن شر النفاثات في العقد» سورة الفلق: 4، اور «ہمز» سے شیطان کا وسوسہ بھی مراد ہو سکتا ہے، جیسے قرآن میں ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´نماز میں اعوذ باللہ پڑھنے (یعنی شیطان سے اللہ کی پناہ مانگنے) کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللهم إني أعوذ بك من الشيطان الرجيم وهمزه ونفخه ونفثه» ” اے اللہ! میں مردود شیطان کے جنون، وسوسے اور کبر و غرور سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“ راوی کہتے ہیں: «ہمز» سے مراد اس کا جنون ہے، «نفث» سے مراد شعر ہے اور «نفخ» سے مراد کبر و غرور ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 808]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1) (هَمزٌ)
کا مطلب ہے کہ دوسرے کے جسم میں ہاتھ کی انگلیاں زور سے چبھونا جس سے اسے تکلیف محسوس ہو۔
موتہ ایک بیماری ہے جو شیطان کے اثر سے ہوتی ہے۔
اور جنون یا مرگی کے دورے سے مشابہ ہے۔
اس میں انسان کو اپنا ہوش نہیں رہتا۔
دورہ ختم ہونے پرمریض پوری طرح ہوش وحواس میں آ جاتا ہے۔
(2) (نفث)
سے پھونک مارنے کا وہ انداز مراد ہوتا ہے۔
جسے دم کرتے ہوئے اختیار کیا جاتا ہے۔
فحش شاعری گندے گانے اور بے ہودہ اشعار شیطان کی ترغیب کا نتیجہ ہیں۔
جن کا کوئی فائدہ نہیں۔
البتہ اخلاقی اور معاشرتی خرابیاں اور نقصانات واضح ہیں۔
اس لئے ان کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرنا ضروری ہے۔ (نفث)
کا مطلب وسوسہ بھی ہو سکتا ہے۔
(3) (نفخ)
سے مراد پھونک مارنے کا وہ انداز ہے۔
جیسے کسی چیز میں ہوا بھری جاتی ہے۔
یا زور سے کسی چیز پر پھونک ماری جاتی ہے۔
دعا میں اس سے مراد فخر وتکبر کی کیفیت ہے۔
جس کی وجہ سے انسان دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔
اور خود کو ان سے برتر محسوس کرتا ہے۔
اس کی وجہ سے اور بہت سی اخلاقی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 808 سے ماخوذ ہے۔