حدیث نمبر: 744
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَسُئِلَ عَنِ الْحِيطَانِ ، تُلْقَى فِيهَا الْعَذِرَاتُ فَقَال : " إِذَا سُقِيَتْ مِرَارًا فَصَلُّوا فِيهَا " ، يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ان سے ان باغات میں نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا گیا جن میں پاخانہ ڈالا جاتا ہے ، انہوں نے کہا : جب ان باغات کو کئی بار پانی سے سینچا گیا ہو تو ان میں نماز پڑھ لو ۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب المساجد والجماعات / حدیث: 744
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ابن إسحاق عنعن, عمرو بن عثمان بن سيار الرقي: ضعيف (تقريب: 5074) والسند ضعفه البوصيري, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 406
تخریج حدیث « تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 8419 ، ومصباح الزجاجة : 279 ) ( ضعیف ) » ( سند میں محمد بن اسحاق مدلس ہیں ، اور راویت عنعنہ سے ہے )

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´مسجد کس جگہ بنانی جائز ہے؟`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے ان باغات میں نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا گیا جن میں پاخانہ ڈالا جاتا ہے، انہوں نے کہا: جب ان باغات کو کئی بار پانی سے سینچا گیا ہو تو ان میں نماز پڑھ لو۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 744]
اردو حاشہ: (1) (حيطان)
حائط کی جمع ہے جس کے لغوی معنی چار دیواری کے ہیں۔
اہل عرب باغوں کے گرد چار دیواری بناتے تھے اس لیے باغ کو بھی حائط کہا جاتا ہے۔
اس حدیث میں اگر حائط سے مراد چار دیواری ہوتو یہ مطلب ہوگا کہ اس خالی جگہ پر کوڑا کرکٹ پھینکا جاتا ہے۔
اگر حائط سے باغ مراد ہوتو کوڑا کرکٹ یا گوبر وغیرہ ڈالنے کا مقصد اس سے کھاد کا فائدہ حاصل کرنا ہی ہوسکتا ہے۔

(2)
روایت ضعیف ہے اس لیے اس سے وہ مسئلہ ثابت نہیں ہوتا جو اس میں بیان کیا گیا ہے۔
تاہم خشک زمین پر نماز پڑھنا جائز ہے کیونکہ ساری زمین کو نبی ﷺ (اور آپ کی امت)
کے لیے سجدہ اور پاک بنا دیا گیا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 744 سے ماخوذ ہے۔