سنن ابن ماجه
كتاب المساجد والجماعات— کتاب: مسا جد اور جماعت کے احکام و مسائل
بَابُ : مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا باب: اللہ کی رضا کے لیے مسجد بنانے والے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 737
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ ابْنِ لَهِيعَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا مِنْ مَالِهِ ، بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے لیے خالص اپنے مال سے مسجد بنوائی ، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´اللہ کی رضا کے لیے مسجد بنانے والے کی فضیلت۔`
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے لیے خالص اپنے مال سے مسجد بنوائی، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔" [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 737]

اردو حاشہ:
مذکورہ بالا روایت سنداً ضعیف ہے لیکن معناً صحیح ہے کیونکہ مسئلہ وہی ہے جو گزشتہ حدیث میں بیان ہو ا ہے۔
مذکورہ بالا روایت سنداً ضعیف ہے لیکن معناً صحیح ہے کیونکہ مسئلہ وہی ہے جو گزشتہ حدیث میں بیان ہو ا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 737 سے ماخوذ ہے۔