سنن ابن ماجه
كتاب الأذان والسنة فيه— کتاب: اذان کے احکام و مسائل اورسنن
بَابُ : إِفْرَادِ الإِقَامَةِ باب: اقامت کے کلمات ایک ایک بار کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 731
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ عَمَّارُ بْنُ سَعْدٍ ، مُؤَذِّنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ : أَنَّ " أَذَانَ بِلَالٍ كَانَ مَثْنَى مَثْنَى ، وَإِقَامَتَهُ مُفْرَدَةٌ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` بلال رضی اللہ عنہ اذان کے کلمات دو دو بار ، اور اقامت کے کلمات ایک ایک بار کہتے تھے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´اقامت کے کلمات ایک ایک بار کہنے کا بیان۔`
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلال رضی اللہ عنہ اذان کے کلمات دو دو بار، اور اقامت کے کلمات ایک ایک بار کہتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأذان والسنة فيه/حدیث: 731]

اردو حاشہ:
فائدہ: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے جبکہ متناً ومعناً صحیح ہے جیساکہ گزشتہ حدیث سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے۔
فائدہ: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے جبکہ متناً ومعناً صحیح ہے جیساکہ گزشتہ حدیث سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 731 سے ماخوذ ہے۔