سنن ابن ماجه
كتاب الأذان والسنة فيه— کتاب: اذان کے احکام و مسائل اورسنن
بَابُ : مَا يُقَالُ إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ باب: مؤذن کی اذان کے جواب میں کیا کہا جائے؟
حدیث نمبر: 719
حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو الْفَضْلِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَنْبَأَنَا أَبُو بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي أُمُّ حَبِيبَةَ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِذَا كَانَ عِنْدَهَا فِي يَوْمِهَا وَلَيْلَتِهَا فَسَمِعَ الْمُؤَذِّنَ يُؤَذِّنُ ، قَالَ كَمَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ " .
´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ان کی باری کے دن و رات ان کے پاس ہوتے ، اور مؤذن کی آواز سنتے تو انہی کلمات کو دہراتے جو مؤذن کہتا ۔
حضرت ام المومنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ ان کی باری کے دن اور رات ان کے ہاں تشریف فرما تھے۔ اس دوران میں آپ ﷺ نے مؤذن کو اذان دیتے سنا تو ام المومنین نے سنا کہ آپ ﷺ نے بھی اسی طرح کہا جس طرح مؤذن نے کہا۔“