سنن ابن ماجه
كتاب الصلاة— کتاب: صلاۃ کے احکام و مسائل
بَابُ : النَّهْيِ عَنِ النَّوْمِ قَبْلَ صَلاَةِ الْعِشَاءِ وَعَنِ الْحَدِيثِ بَعْدَهَا باب: عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات چیت کرنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 703
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، وَإِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : " جَدَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّمَرَ بَعْدَ الْعِشَاءِ " ، قَال ابْنُ مَاجَهْ : يَعْنِى : زَجَرَنَا عَنْهُ نَهَانَا عَنْهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کے بعد بات چیت پر ہماری مذمت فرمائی یعنی اس پر ہمیں جھڑکا اور ڈانٹا ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: مشہور حسن کے نسخہ میں «زجرنا عنه» ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات چیت کرنے کی ممانعت۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کے بعد بات چیت پر ہماری مذمت فرمائی یعنی اس پر ہمیں جھڑکا اور ڈانٹا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 703]
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کے بعد بات چیت پر ہماری مذمت فرمائی یعنی اس پر ہمیں جھڑکا اور ڈانٹا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 703]
اردو حاشہ: (1)
اس روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے دیگر شواہد کی بناء پر اسے حسن قرار دیا ہے۔ دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الامام احمد بن حنبل: 212ّ6 213ّو الصحيحة رقم: 3453)
(2)
اس سے مراد عربوں کی قدیم عادت کے مطابق رات کو شعر وشاعری اور قصہ گوئی کی محفلیں برپا کرنا ہے بامقصد اور ضروری بات چیت منع نہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 703 سے ماخوذ ہے۔