سنن ابن ماجه
أبواب التيمم— کتاب: تیمم کے احکام و مسائل
. بَابُ : إِذَا حَاضَتِ الْجَارِيَةُ لَمْ تُصَلِّ إِلاَّ بِخِمَارٍ باب: بالغ لڑکی دوپٹہ کے بغیر نماز نہ پڑھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَاخْتَبَأَتْ مَوْلَاةٌ لَهَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " حَاضَتْ ؟ فَقَالَتْ : نَعَمْ ، " فَشَقَّ لَهَا مِنْ عِمَامَتِهِ ، فَقَالَ : اخْتَمِرِي بِهَذَا " .
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو ان کی لونڈی چھپ گئی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا یہ بالغ ہو گئی ؟ “ انہوں نے کہا : جی ہاں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمامہ سے ٹکڑا پھاڑ کر دیا اور فرمایا : ” اس کو اوڑھنی بنا لو “ ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ان کے گھر تشریف لائے تو ان کی ایک آزاد کردہ لونڈی چھپ گئی، نبی ﷺ نے فرمایا: ”اسے حیض آ گیا ہے؟“ ام المومنین رضی اللہ عنہا نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے اپنی پگڑی کے کپڑے میں سے پھاڑ کر ایک حصہ اسے دیا اور فرمایا: ”اسے اوڑھنی بنا لو۔“