سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 638
باب: حائضہ عورت سے مرد کس حد تک فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
. بَابُ : مَا لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِهِ إِذَا كَانَتْ حَائِضًا
حَدَّثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : سَأَلْتُهَا كَيْفَ كُنْتِ تَصْنَعِينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَيْضَةِ ؟ قَالَتْ : " كَانَتْ إِحْدَانَا فِي فَوْرِهَا أَوَّلَ مَا تَحِيضُ تَشُدُّ عَلَيْهَا إِزَارًا إِلَى أَنْصَافِ فَخِذَيْهَا ، ثُمَّ تَضْطَجِعُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
´معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا : آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حالت حیض میں کیسے کرتی تھیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم میں سے جسے حیض آتا وہ اپنے حیض کے شروع میں جس وقت وہ پورے جوش پر ہوتا ہے ، اپنی ران کے نصف تک تہ بند باندھ لیتی ، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹتی ۱؎ ۔
حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ (اور اپنی ہمشیرہ) حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: ”آپ کا ایام حیض میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا کس طرح ہوتا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”جب ہم (ازواج مطہرات) میں سے کسی کو حیض شروع ہوتا تو نصف رانوں تک چادر لپیٹ لیتی، پھر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ لیٹ جاتی۔“