حدیث نمبر: 595
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ الْجُنُبُ ، وَلَا الْحَائِضُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جنبی اور حائضہ قرآن نہ پڑھیں “ ۱؎ ۔

وضاحت:
۱؎: یعنی نہ کم نہ زیادہ، امام شافعی کا یہی قول ہے، لیکن ذکر و دعا کے مقصد سے «بسم اللہ» یا «الحمد للہ» کہنا درست اور جائز ہے، تلاوت کے مقصد سے نہیں اور امام مالک نے حائضہ عورت کے لئے قرآن کی تلاوت کو جائز کہا ہے۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / أبواب التيمم / حدیث: 595
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: منكر , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, [595۔596] إسناده ضعيف, ترمذي (131), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 400
تخریج حدیث « سنن الترمذی/الطہارة 98 ( 131 ) ، ( تحفة الأشراف : 8474 ) ( منکر ) » ( سند میں اسماعیل بن عیاش کی روایت اہل حجاز سے ضعیف ہے ، اور موسیٰ بن عقبہ حجازی ہیں ، ملاحظہ ہو : الإرواء : 192 )