سنن ابن ماجہ — حدیث نمبر 590
باب: ہر بیوی سے ہمبستری کے بعد الگ الگ غسل کا بیان۔
. بَابُ : فِيمَنْ يَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ وَاحِدَةٍ غُسْلاً
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، أَنْبَأَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَمَّتِهِ سَلْمَى ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " طَافَ عَلَى نِسَائِهِ فِي لَيْلَةٍ ، وَكَانَ يَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ ، فَقِيلَ لَهُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَجْعَلُهُ غُسْلًا وَاحِدًا ؟ فَقَالَ : " هُوَ أَزْكَى وَأَطْيَبُ وَأَطْهَرُ " .
´ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات میں اپنی تمام بیویوں کے پاس ہو آئے ۱؎ ، اور ہر ایک کے پاس غسل کرتے رہے ، آپ سے پوچھا گیا : اللہ کے رسول ! آپ آخر میں ایک ہی غسل کیوں نہیں کر لیتے ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا : ” یہ طریقہ زیادہ پاکیزہ ، عمدہ اور بہترین ہے “ ۲؎ ۔
حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک رات تمام ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے پاس گئے۔ آپ ان میں سے ہر ایک کے گھر میں غسل کرتے رہے۔ کسی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ ایک ہی غسل کیوں نہیں کر لیتے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس (طریقے) میں صفائی، پاکیزگی اور طہارت زیادہ ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات میں اپنی تمام بیویوں کے پاس ہو آئے ۱؎، اور ہر ایک کے پاس غسل کرتے رہے، آپ سے پوچھا گیا: اللہ کے رسول! آپ آخر میں ایک ہی غسل کیوں نہیں کر لیتے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: " یہ طریقہ زیادہ پاکیزہ، عمدہ اور بہترین ہے " ۲؎۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 590]
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صفائی اور نظافت کا بڑا اہتمام فرماتے تھے۔
اسی وجہ سے آپ خوشبو کو بے حد پسند کرتے تھے جبکہ بو اور بو والی اشیاء کو نہایت ناپسند کرتے تھے، لہذا پیاز، لہسن یا اس قسم کی دوسری اشیاء جن کو کھانے سے ناگوار بو محسوس ہوتی ہے، آپ نے نماز کے لیے آنے سے قبل استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے۔