سنن ابن ماجه
أبواب التيمم— کتاب: تیمم کے احکام و مسائل
بَابُ : مَا جَاءَ فِي التَّيَمُّمِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً باب: تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) ایک بار۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، وَسَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، أَنَّهُمَا سَأَلا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى عَنِ التَّيَمُّمِ ؟ فَقَالَ : " أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّارًا أَنْ يَفْعَلَ هَكَذَا وَضَرَبَ بِيَدَيْهِ إِلَى الْأَرْضِ ، ثُمَّ نَفَضَهُمَا وَمَسَحَ عَلَى وَجْهِهِ " ، قَالَ الْحَكَمُ : وَيَدَيْهِ ، وَقَالَ سَلَمَةُ : وَمِرْفَقَيْهِ .
´حکم اور سلمہ بن کہیل نے عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے تیمم کے بارے میں پوچھا ، تو انہوں نے کہا` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمار رضی اللہ عنہ کو اس طرح کرنے کا حکم دیا ، پھر عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ زمین پر مارے ، اور انہیں جھاڑ کر اپنے چہرے پر مل لیا ۔ حکم کی روایت میں «يديه» اور سلمہ کی روایت میں «مرفقيه» کا لفظ ہے ۱؎ ۔
جناب حکم رحمہ اللہ اور سلمہ بن کہیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن ابو اوفی رضی اللہ عنہ سے تیمم کا مسئلہ دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کو اس طرح کرنے کا حکم دیا تھا۔“ یہ کہہ کر انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے، پھر انہیں جھاڑا اور انہیں اپنے چہرے پر پھیر لیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
حکم اور سلمہ بن کہیل نے عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے تیمم کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمار رضی اللہ عنہ کو اس طرح کرنے کا حکم دیا، پھر عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ زمین پر مارے، اور انہیں جھاڑ کر اپنے چہرے پر مل لیا۔ حکم کی روایت میں «يديه» اور سلمہ کی روایت میں «مرفقيه» کا لفظ ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 570]
مطلب یہ ہے کہ ایک راوی (حکم)
نے کہا: چہرے پر ہاتھ پھیرنے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں کو مل لیا (اور یہی بات صحیح ہے)
اور دوسرے راوی (سلمہ)
نے کہا کہ پھر اپنے ہاتھوں کو کہنیوں پر پھیر لیا۔
یہ بات ثقہ راویوں کی روایت کے خلاف ہے۔
غالباً اسی وجہ سے دوسرے راوی کے الفاظ: اپنی کہنیوں پر پھیرلیا کو بعض محققین نے منکر قراردیا ہےاور باقی روایت کو صحیح قراردیا ہے۔