سنن ابن ماجه
كتاب الطهارة وسننها— کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
بَابٌ في مَسْحِ أَعْلَى الْخُفِّ وَأَسْفَلِهِ باب: موزوں کے اوپر اور نیچے مسح کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُنْذِرٌ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يَتَوَضَّأُ وَيَغْسِلُ خُفَّيْهِ ، فَقَالَ بِيَدِهِ ، كَأَنَّهُ دَفَعَهُ : " إِنَّمَا أُمِرْتَ بِالْمَسْحِ " ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ هَكَذَا : " مِنْ أَطْرَافِ الْأَصَابِعِ إِلَى أَصْلِ السَّاقِ ، وَخَطَّطَ بِالْأَصَابِعِ " .
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو وضو کر رہا تھا ، اور اپنے دونوں موزوں کو دھو رہا تھا ، آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا ، گویا آپ اسے روک رہے ہیں ، اور فرمایا : ” تمہیں تو ( موزوں پر ) صرف مسح کا حکم دیا گیا ہے “ ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اس طرح کیا یعنی انگلیوں کے کناروں سے خط کھینچتے ہوئے پنڈلیوں کی جڑ تک لے گئے ۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو وضو کر رہا تھا اور (پاؤں دھونے کے بجائے پاؤں میں پہنے ہوئے) موزے دھو رہا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے (اسے متوجہ کرنے کے لیے) ہاتھ سے اسے (ہلکا سا) دھکیلا اور فرمایا: ”مجھے مسح کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔“ اور (اس کی وضاحت کرتے ہوئے) اپنے ہاتھوں کو (پاؤں کی) انگلیوں سے شروع کر کے پنڈلی کے شروع تک لے گئے اور انگلیوں سے (گویا خط) کھینچے۔“