حدیث نمبر: 540
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، أَنَّهُ سَأَلَ أُخْتَه أُمَّ حَبِيبَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الَّذِي يُجَامِعُ فِيهِ ؟ قَالَتْ : " نَعَمْ إِذَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ أَذًى " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` انہوں نے اپنی بہن ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جماع والے کپڑوں میں نماز پڑھتے تھے ؟ کہا : ہاں ، لیکن ایسا تب ہوتا تھا جب کپڑوں میں گندگی نہ لگی ہوتی تھی ۔

حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطهارة وسننها / حدیث: 540
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث « سنن ابی داود/الطہارة 133 ( 366 ) ، سنن النسائی/الطہارة 186 ( 295 ) ، ( تحفة الأشراف : 15868 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد6/325 ، 426 ) ، سنن الدارمی/الصلاة 102 ( 1415 ) ( صحیح ) »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 295 | سنن ابي داود: 366

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´جماع والے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم۔`
معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بہن ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جماع والے کپڑوں میں نماز پڑھتے تھے؟ کہا: ہاں، لیکن ایسا تب ہوتا تھا جب کپڑوں میں گندگی نہ لگی ہوتی تھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 540]
اردو حاشہ: (1)
اس سے معلوم ہوا کہ ازدواجی عمل کے لیے الگ سے لباس رکھنا ضروری نہیں۔

(2)
جنابت کی وجہ سے وہ لباس ناپاک نہیں ہوجاتا جو صنفی عمل کے دوران میں جسم پر ہو۔
ہاں اگر کپڑے پر کچھ لگ جائے تو وہاں سے کپڑا دھو کر نماز پڑھ لے، ورنہ دھونے کی بھی ضرورت نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 540 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 295 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´کپڑے میں منی لگ جانے کا بیان۔`
معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (اپنی بہن) ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کپڑے میں نماز پڑھتے تھے جس میں جماع کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ہاں! جب آپ اس میں کوئی گندگی نہ دیکھتے۔ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 295]
295۔ اردو حاشیہ: آلودگی سے مراد منی یا خون وغیرہ کا لگنا ہے، اگر ایسا ہو تو متعلقہ حصے کا دھو لینا کافی ہے ورنہ ویسے ہی اس کپڑے میں نماز پڑھنا جائز ہے کیونکہ آلودگی نہ لگنے کی وجہ سے وہ پاک ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 295 سے ماخوذ ہے۔