سنن ابن ماجه
كتاب الطهارة وسننها— کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
بَابُ : الأَرْضُ يُصِيبُهَا الْبَوْلُ كَيْفَ تُغْسَلُ باب: زمین پر پیشاب پڑ جائے تو اسے کیسے دھلے؟
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ الْهُذَلِيِّ ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى هُوَ عِنْدَنَا ابْنُ أَبِي حُمَيْدٍ أَنْبَأَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الْهُذَلِيُّ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي ، وَمُحَمَّدًا ، وَلَا تُشْرِكْ فِي رَحْمَتِكَ إِيَّانَا أَحَدًا ، فَقَالَ : " لَقَدْ حَظَرْتَ وَاسِعًا وَيْحَكَ ، أَوْ وَيْلَكَ " ، قَالَ : فَشَجَ يَبُولُ ، فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَهْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دَعُوهُ ثُمَّ دَعَا بِسَجْلٍ مِنْ مَاءٍ فَصَبَّ عَلَيْهِ " .
´واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک اعرابی ( دیہاتی ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اور کہنے لگا : اے اللہ مجھ پر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحم فرما ، اور ہمارے ساتھ اپنی رحمت میں کسی کو شریک نہ کر ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم نے ایک کشادہ چیز کو تنگ کر دیا ، افسوس ہے تم پر یا تمہارے لیے خرابی ہے “ ، واثلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : وہ پاؤں پھیلا کر پیشاب کرنے لگا ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا : رکو ، رکو ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اسے چھوڑ دو “ ( پیشاب کر لینے دو ) ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈول پانی منگایا اور اس پر بہا دیا ۱؎ ۔