سنن ابن ماجه
كتاب الطهارة وسننها— کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
بَابُ : مَا جَاءَ فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ الَّذِي لَمْ يَطْعَمْ باب: کھانا نہ کھانے والے بچے کے پیشاب کا حکم۔
حَدَّثَنَا حَوْثَرَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَنْبَأَنَا أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي بَوْلِ الرَّضِيعِ : " يُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلَامِ ، وَيُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ " .
´علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شیرخوار بچے کے پیشاب کے بارے میں فرمایا : ” بچے کے پیشاب پہ چھینٹا مارا جائے ، اور بچی کا پیشاب دھویا جائے “ ۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے شیر خوار کے پیشاب کے بارے میں فرمایا: ”لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جاتا ہے اور لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے۔“ ابوالحسن بن سلمہ نے کہا: ہمیں احمد بن موسیٰ نے، انہیں ابوالیمان مصری نے بیان کیا کہ میں نے امام شافعی رحمہ اللہ سے اس حدیثِ نبوی ﷺ کے متعلق سوال کیا (جس میں یہ حکم ہے کہ) ”لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے اور لڑکی کے پیشاب سے کپڑا دھویا جائے۔“ (میں نے پوچھا اس فرق کی کیا وجہ ہے جبکہ) دونوں پیشاب ایک ہی چیز ہیں؟ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس کی وجہ یہ ہے کہ لڑکے کا پیشاب پانی اور مٹی سے ہے اور لڑکی کا پیشاب گوشت اور خون سے ہے۔“ پھر کہا: ”سمجھ گئے؟“ میں نے کہا: ”جی نہیں (میں نہیں سمجھا)۔“ فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جب حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو (انہیں مٹی اور پانی سے پیدا کیا اور) حضرت حوا علیہا السلام ان کی چھوٹی پسلی سے پیدا ہوئیں۔ گویا لڑکے کا پیشاب پانی اور مٹی سے وجود میں آیا ہے (جس سے حضرت آدم علیہ السلام بنے تھے) اور لڑکی کا پیشاب گوشت اور خون سے (جس سے حضرت حوا علیہا السلام کی تخلیق ہوئی) اب سمجھ گئے؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ تجھے (علم و فہم) سے فائدہ دے۔“
قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ مَعْقِلٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْمِصْرِيُّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّافِعِيَّ عَنْ حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرَشُّ مِنْ بَوْلِ الْغُلَامِ ، وَيُغْسَلُ مِنْ بَوْلِ الْجَارِيَةِ ، وَالْمَاءَانِ جَمِيعًا وَاحِدٌ ؟ قَالَ : " لِأَنَّ بَوْلَ الْغُلَامِ مِنَ الْمَاءِ وَالطِّينِ ، وَبَوْلَ الْجَارِيَةِ مِنَ اللَّحْمِ وَالدَّمِ ، ثُمَّ قَالَ لِي : فَهِمْتَ ، أَوْ قَالَ : لَقِنْتَ ، قَالَ : قُلْتُ : لَا ، قَالَ : إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى لَمَّا خَلَقَ آدَمَ ، خُلِقَتْ حَوَّاءُ مِنْ ضِلْعِهِ الْقَصِيرِ ، فَصَارَ بَوْلُ الْغُلَامِ مِنَ الْمَاءِ وَالطِّينِ ، وَصَارَ بَوْلُ الْجَارِيَةِ مِنَ اللَّحْمِ وَالدَّمِ ، قَالَ : قَالَ لِي : فَهِمْتَ ، قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ لِي : نَفَعَكَ اللَّهُ بِهِ " .
´ابوالیمان مصری کہتے ہیں کہ` میں نے امام شافعی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث «يرش من الغلام ، ويغسل من بول الجارية» بچے کے پیشاب پہ چھینٹا مارا جائے اور بچی کا پیشاب دھویا جائے کے متعلق پوچھا کہ دونوں میں فرق کی کیا وجہ ہے جب کہ پیشاب ہونے میں دونوں برابر ہیں ؟ تو امام شافعی نے جواب دیا : لڑکے کا پیشاب پانی اور مٹی سے بنا ہے ، اور لڑکی کا پیشاب گوشت اور خون سے ہے ، اس کے بعد مجھ سے کہا : کچھ سمجھے ؟ میں نے جواب دیا : نہیں ، انہوں نے کہا : جب اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا ، تو ان کی چھوٹی پسلی سے حواء پیدا کی گئیں ، تو بچے کا پیشاب پانی اور مٹی سے ہوا ، اور بچی کا پیشاب خون اور گوشت سے ، پھر مجھ سے پوچھا : سمجھے ؟ میں نے کہا : ہاں ، اس پر انہوں نے مجھ سے کہا : اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات سے نفع بخشے ۔