حدیث نمبر: 516
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ يَشُمُّ ثَوْبَهُ ، فَقُلْتُ : مِمَّ ذَلِكَ ، قَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَا وُضُوءَ إِلَّا مِنْ رِيحٍ ، أَوْ سَمَاعٍ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´محمد بن عمرو بن عطاء کہتے ہیں کہ` میں نے سائب بن یزید رضی اللہ عنہما کو اپنا کپڑا سونگھتے دیکھا ، میں نے پوچھا : اس کا سبب کیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” بغیر بو سونگھے یا آواز سنے وضو واجب نہیں ہے “ ۱؎ ۔

وضاحت:
۱؎: یہ سب روایتیں شک کی صورت پر محمول ہیں کہ جب ہوا خارج ہونے میں شک ہو تو شک سے وضو باطل نہیں ہوتا، ہاں اگر یقین ہو جائے تو وضو باطل ہو جائے گا۔
حوالہ حدیث سنن ابن ماجه / كتاب الطهارة وسننها / حدیث: 516
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح لغيره , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, قال البوصيري: ’’ عبدالعزيز ضعيف ‘‘ وقال الحافظ: ’’ عبدالعزيز بن عبيداللّٰه بن حمزة بن صھيب بن سنان الحمصي: ضعيف ولم يرو عنه غير إسماعيل بن عياش ‘‘ (تقريب: 4111), وللحديث شاھد ضعيف عند أحمد (3 / 426 ح 15591), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 396
تخریج حدیث « تفرد بہ ابن ماجہ ، ( تحفة الأشراف : 3798 ) ، وقد أخرجہ : مسند احمد ( 3/426 ) ( صحیح ) » ( سند میں عبد العزیز بن عبید اللہ الأحمصی ضعیف راوی ہیں ، لیکن سابقہ شواہد سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے )