سنن ابن ماجه
كتاب الطهارة وسننها— کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
بَابُ : الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ باب: شرمگاہ چھونے پر وضو نہ کرنے کی رخصت کا بیان۔
حدیث نمبر: 484
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ : " سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ ؟ فَقَالَ : " إِنَّمَا هُوَ جِذْيَةٌ مِنْكَ " .
´ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شرمگاہ چھونے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ تو تمہارے جسم کا ایک حصہ ہے “ ۔
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے عضوِ خاص کو چھونے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”وہ تو تیرے جسم کا ایک ٹکڑا ہے۔“