سنن ابن ماجه
كتاب الطهارة وسننها— کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
بَابُ : الْوُضُوءِ بِالصُّفْرِ باب: پیتل کے برتن سے وضو کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 471
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الْمَاجِشُونِ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ صَاحِبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْرَجْنَا لَهُ مَاءً فِي تَوْرٍ مِنْ صُفْرٍ فَتَوَضَّأَ بِهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´صحابی رسول عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے پیتل کے ایک چھوٹے برتن میں پانی حاضر کیا جس سے آپ نے وضو کیا ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عطا اللہ ساجد
´پیتل کے برتن سے وضو کرنے کا بیان۔`
صحابی رسول عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے پیتل کے ایک چھوٹے برتن میں پانی حاضر کیا جس سے آپ نے وضو کیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 471]

اردو حاشہ: (1)
اس سے معلوم ہوا کہ پیتل کے برتن بنانا اور کھانے پینے میں ان کا استعمال جائز ہے۔
(2)
پیتل کی انگوٹھی یا کوئی اور زیور پہننے سے پرہیزکرنا چاہیے کیونکہ نبیﷺ نے پیتل کی انگوٹھی پہننے والے سے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ مجھے تم سے بتوں کی بو آرہی ہے؟۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔ (جامع الترمذي، اللباس، باب ماجاء في خاتم الحديد، حديث: 1757، وسنن ابي داؤد، الخاتم، باب ماجاء في خاتم الحديد، حديث: 4223، وسنن النسائي، الزينة، باب مقدار ما يجعل في الخاتم من الفضة، حديث: 5197)
شيخ عبدالقادر ارناؤوط نے اس حدیث کو حسن قراردیا ہے (حاشیة جامع الأصول: 4؍714)

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 471 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 100 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´پیتل کے برتن میں وضو کرنے کا بیان`
«۔۔۔ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: ”جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْرَجْنَا لَهُ مَاءً فِي تَوْرٍ مِنْ صُفْرٍ فَتَوَضَّأَ۔۔۔»
”۔۔۔ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے ایک پیتل کے پیالے میں آپ کے لیے پانی نکالا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا۔۔۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ: 100]

فوائد و مسائل:
چونکہ پیتل اور کانسی کے برتنوں میں سونے کی سی رنگت ہوتی ہے اس لیے امام صاحب رحمہ اللہ نے اس شبہے کو زائل کرنے کے لیے یہ روایات پیش فرمائی ہیں، البتہ خالص سونے، چاندی یا ان سے ملمع شدہ برتن استعمال کرنا جائز نہیں ہیں۔ صرف ٹانکے کی حد تک جائز ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 100 سے ماخوذ ہے۔