سنن ابن ماجه
كتاب الزهد— کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ الشَّفَاعَةِ باب: شفاعت کا بیان۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ , حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ , حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ , قَالَ : سَمِعْتُ سُلَيْمَ بْنَ عَامِرٍ , يَقُولُ : سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيَّ , يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَتَدْرُونَ مَا خَيَّرَنِي رَبِّيَ اللَّيْلَةَ ؟ " , قُلْنَا : اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ , قَالَ : " فَإِنَّهُ خَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ وَبَيْنَ الشَّفَاعَةِ , فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ " , قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ , ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَهْلِهَا , قَالَ : " هِيَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ " .
´عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تم جانتے ہو کہ آج رات میرے رب نے مجھے کس بات کا اختیار دیا ہے “ ؟ ہم نے کہا : اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں ، فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے مجھے اختیار دیا ہے کہ میری آدھی امت جنت میں داخل ہو یا شفاعت کروں تو میں نے شفاعت کو اختیار کیا “ ، ہم نے کہا : اللہ کے رسول ! اللہ سے دعا کیجئیے کہ وہ ہمیں بھی شفاعت والوں میں بنائے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ شفاعت ہر مسلمان کو شامل ہے “ ۔
حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم لوگوں کو معلوم ہے کہ آج رات میرے رب نے مجھے کس انتخاب کا حق عنایت فرمایا؟“ ہم نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ معلوم ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے مجھے آدھی امت کے جنت میں داخلے اور شفاعت میں سے کوئی ایک چیز منتخب کرنے کا اختیار دیا، تو میں نے شفاعت کو منتخب کر لیا۔“ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اللہ سے دعا کیجیے کہ ہمیں بھی شفاعت پانے والوں میں شامل فرما دے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ہر مسلمان کے لیے ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا تم جانتے ہو کہ آج رات میرے رب نے مجھے کس بات کا اختیار دیا ہے "؟ ہم نے کہا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، فرمایا: " اللہ تعالیٰ نے مجھے اختیار دیا ہے کہ میری آدھی امت جنت میں داخل ہو یا شفاعت کروں تو میں نے شفاعت کو اختیار کیا "، ہم نے کہا: اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کیجئیے کہ وہ ہمیں بھی شفاعت والوں میں بنائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہ شفاعت ہر مسلمان کو شامل ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4317]
فوائد ومسائل: (1)
شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہے جو اسلام پہ فوت ہو۔
(2)
شفاعت کی امید پہ گناہ کرتے چلے جانا عقل مندی نہیں۔
کیونکہ بعض گناہ ایسے ہوتے ہیں جنکے نتیجے میں ایمان کی نعمت چھین بھی سکتی ہے
(3)
مزید فوائد کے لیے ملاحظہ فرمائیں حدیث نمبر: 4311