سنن ابن ماجه
كتاب الزهد— کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
بَابُ : ذِكْرِ الْحَوْضِ باب: حوض کوثر کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ , حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا , حَدَّثَنَا عَطِيَّةُ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " إِنَّ لِي حَوْضًا مَا بَيْنَ الْكَعْبَةِ , وَبَيْتِ الْمَقْدِسِ , أَبْيَضَ مِثْلَ اللَّبَنِ , آنِيَتُهُ عَدَدُ النُّجُومِ , وَإِنِّي لَأَكْثَرُ الْأَنْبِيَاءِ تَبَعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
´ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میرا ایک حوض ہے ، کعبہ سے لے کر بیت المقدس تک ، دودھ جیسا سفید ہے ، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد میں ہیں ، اور قیامت کے دن میرے پیروکار اور متبعین تمام انبیاء کے پیروکاروں اور متبعین سے زیادہ ہوں گے “ ۔
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرا ایک حوض ہے، جو کعبہ اور بیت المقدس کے درمیان (کی مسافت کے برابر وسیع) ہے، (اس کا پانی) دودھ کی طرح سفید ہے، اس کے برتن ستاروں کی تعداد کی طرح (بے شمار) ہیں اور قیامت کے دن میرے متبعین (امتی) سب نبیوں علیہم السلام کے متبعین سے زیادہ ہوں گے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میرا ایک حوض ہے، کعبہ سے لے کر بیت المقدس تک، دودھ جیسا سفید ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد میں ہیں، اور قیامت کے دن میرے پیروکار اور متبعین تمام انبیاء کے پیروکاروں اور متبعین سے زیادہ ہوں گے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4301]
فوائد و مسائل:
(1)
حوض کوثر میدان حشر میں ایک حوض ھوگا۔
جس سے نبیّ اپنے امتیوں کو پانی پلا ئیں گے۔
اس کی وسعت اس حدیث میں کعبہ سے بیت المقد س بیان کی گئی ھے۔
دوسری حدیث میں یمن کے شہر عدن سے فلسطین کے شہر ایلہ {موجودہ بندرگاہ ایلات} تک کے برابر یا مدینہ منورہ سے سعودی عرب کے جنوب مشرق مین واقع عمان تک یا مدینہ منورہ سے یمن کے شہر صنعاء تک ذ کر کی گئی ھے۔
{سنن ابن ماجة، حدیث 4303 تا۔ 4304 اس سے اس کے طول و عرض کی تحدید مقصود نہیں ھے۔
بلکہ اس کی وسعت کا ایک سادہ سا تصور پیش کرنا مقصد ھے۔
(2)
حوض کوثر میدان حشر میں ھوگا لیکن اس میں پانی جنت سے آئیگا۔
نبی نے جنت میں نہر کوثر ملاحظہ فرمائی تھی۔
{صحیح بخاري، التفسیر، باب، سورۃ ﴿إِنَّا اَعْطَیْنٰكَ الْکَوْثَر﴾ حدیث؛4964)